سڑکوں پر فیصلے کرنے کے خواہشمندوں کو اپنے غیر جمہوری طرز عمل پر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں:شہبازشریف
ترقی کی شاہراہ پر دھرنا دینے والے کسی صورت عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ایک طرف خدمت اور دیانت کی شفاف سیاست ہے ٬ دوسری طرف الزام تراشی اور افراتفری کی منفی سیاست عوام شکست خوردہ سیاستدانوں کو پہچان چکے ہیں اور وہ ان کے مقاصد کبھی پورا نہیں ہونے دیں گی:وزیراعلیٰ پنجاب
اتوار 16 اکتوبر 2016 20:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بعض مفاد پرست سیاستدان قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ان عناصر کو جان لینا چاہیے کہ سیاست میں کامیابی احتجاج اور منفی سیاست سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے ملتی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام شکست خوردہ سیاستدانوں کی منفی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔ ایک طرف خدمت٬ امانت اور دیانت کی شفاف سیاست ہے جبکہ دوسری طرف الزام تراشی٬ جھوٹ اور افراتفری کی منفی سیاست ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔ سڑکوں پر فیصلے کرنے کے خواہشمندوں کو اپنے غیر جمہوری طرز عمل پر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ احتجاج اور انتشار کی سیاست کرنے والے ملک کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔ عوام ایسے شکست خوردہ سیاستدانوں کو پہچان چکے ہیں اور وہ ان کے مقاصد کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو ترقی یافتہ ٬ پرامن ٬ خوشحال اور روشن بنانے کا مشن پورا کرے گی۔ عوام احتجاجی سیاست کرنے والوں کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں آئندہ بھی کریں گے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ سے گفتگو کر رہے تھے۔مزید قومی خبریں
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.