شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ویمن ٹی 20- کرکٹ چیمپئن شپ سٹیٹ بینک اور زرعی ترقیات بینک کی کامیابی

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (ویمن ونگ) کے زیراہتمام جاری 5ویں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ویمن ٹی 20- کرکٹ چیمپئن شپ میں سٹیٹ بینک اور زرعی ترقیات بینک کی ٹیموں نے اپنے٬ اپنے میچز جیت لئے٬چیمپئن شپ کے دوسرے روز مرید کے میں کھیلے گئے پہلے میچ میںسٹیٹ بینک نے ہائرایجوکیشن کمیشن کو 96 رنز سے ہرا دیا٬ ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر سٹیٹ بینک کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی٬ سٹیٹ بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے٬اسماویہ اقبال نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 91 رنز٬ ارم خان نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 66 رنر ٬ سعادیہ خالق اور امہ ہانی نے بالترتیب 23 اور 33 رنز دے کر ایک٬ ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا٬ جوا ب میں ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیم ہدف پورا نہ کرسکی بلکہ مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنائے٬مدیحہ رشید اور امہ ہانی نے 2 ٬ 2چوکوں کی مدد سے 13٬13 رنز بنائے٬ سمعیہ صدیق٬ کائنات امتیاز اوراسماویہ نے دو٬ دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا٬اسماویہ اقبال کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا٬ دوسرے میچ میں زرعی ترقیات بینک نے پی سی بی الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دی٬ پی سی بی الیون نے پہلے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا٬ پی سی بی الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنائے٬ فریحہ محمود نے ایک چھکے اور 3چوکوں کی مدد سے 40 رنز٬ ثانیہ خان نے تین ٬ بسمہ معروف ٬ عالیہ ریاض اور نادیہ ڈار نے ایک٬ ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا٬ جواب میں زرعی ترقیاتی بینک نے مطلوبہ ہدف15.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا٬نادیہ ڈار نے ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 36 رنز٬ ثناء میر نے ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز بنائے٬رمیم شمیم نے دو٬ نا تلیہ پرویز اور شبانہ طارق نے ایک٬ ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا٬نادیہ ڈار کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا٬ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں پی سی بی الیون٬ زرعی ترقیاتی بینک٬ سٹیٹ بینک آف پاکستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں٬ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 19 اکتوبر کو کھیلا جائے گا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :