میپکو کی طرف سے پیکج فائیو پر پیپلز کالونی سے چوک کمہاراں والا کے درمیان واقع چھ میٹرو بس اسٹیشنز پر کام شروع

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:30

ملتان۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے تحت تعمیر ہونے والے میٹرو بس اسٹیشنز میں بجلی فراہم کرنے کیلئے میپکو نے کیبل بچھا نے اور میٹر لگا نے کا کام شروع کر دیا ہے ۔میپکو کی طرف سے پیکج فائیو پر پیپلز کالونی سے چوک کمہاراں والا کے درمیان واقع چھ میٹرو بس اسٹیشنز پر کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ میٹرو بس روٹ بوسن روڈ پر بجلی کا کنکشن فراہم کرنے کے لئے متعلقہ میپکو سب ڈویژن کو میٹرز ٬کیبل اور دیگر سامان جاری کر دیا گیا ہے ۔

بوسن روڈ پر واقع میٹرو بس اسٹییشنز پر کیبل بچھا نے کا کام آج شروع کر دیا جائے گا ۔21میٹرو بس اسٹیشنز کیلئے ٹرانسفارمرزپہلے بھی خرید لئے گئے ہیں اور انہیں میٹرو اسٹیشنز پر پہنچا دیا گیا ہے ہے ۔

(جاری ہے)

کمانڈر اینڈ کنٹرول سنٹر اور بس ڈپو کیلئے ہیوی ٹرانسفارمرز خریدے جا رہے ہیں ۔ میٹرو بس اسٹیشنز کیلئے سوکلو واٹ اور دو سو کلو واٹ کے جرنیٹرز یورپ سے منگوائے گئے ہیں تاکہ برقی رو جا نے کی وجہ سے لفٹ اور برقی زینے کی کارکردگی میں تعطل نہ آئے ٬میٹرو بس روٹ کی کیرج وے پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب آخری مراحل میںہے۔

میٹرو اسٹیشنز کے اندر نصب کر نے کے لئے جدید لائٹس اور پنکھے مڈل ایسٹ سے در آمد کئے گئے ہیں جو کوالٹی میں اپنی مثال ہیں ۔ مختلف میٹرو بس اسٹیشنز میں بنچز٬پنکھے لگا نے کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :