ناقص کارکردگی پر دوایس ڈی اوز معطل

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:30

ملتان۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء)چیف انجینئرپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میپکو انجینئر کیپٹن(ر)سرفراز احمد خان نے لائن لاسز میں اضافہ اور ریکوری میں ناکامی پر مظفرگڑھ سرکل کے دوایس ڈی اوز کومعطل کردیا ۔میپکو سرکل آفس مظفرگڑھ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمہ میں کرپشن اور ناقص کارکردگی کسی صو رت برداشت نہیں کی جائے گی۔

صارفین کی شکایات کافوری ازالہ اور ا نہیں ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ زائد ریڈنگ جہاں بھی ثابت ہوئی اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں گے۔200کے وی کا ٹرانسفارمر جلنے پر ایس ڈی او اورمتعلقہ لائن سٹاف ذمہ دارہونگے۔انہوںنے ناقص کارکردگی اور مطلوبہ نتائج کے حصول میں ناکامی پر ایس ڈی او کرم داد قریی اللہ رکھا اور ایس ڈی او شہر سلطان نذیر احمد کو معطل کردیا۔انہوںنے کہاکہ تمام خراب میٹرفوری طورپر تبدیل کیے جائیں اور وہ ایک ہفتے کے بعد دوبارہ مظفرگڑھ سرکل کی کارکردگی کاجائزہ لیں گے۔اس موقع پر ایس ای ملک عطاء اللہ بھٹہ ٬ایکسین مظفرگڑھ ناصر ایازگورمانی اور تمام سرکل افسران بھی موجودتھے۔