مفتی محمود کانفرنس پنجاب میں جمعیة علماء اسلام کی سیاسی قوت کا اظہار ہوگا٬ مولانا محمد امجد خان

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:30

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) جمعیة علماء اسلام مذہبی طبقے اور دینی قوتوں کی محافظ ہے٬ ملکی سیاست میں قائد جمعیة مولانا فضل الرحمن ایک تعمیری اور مثبت کردار ادا کررہے ہیں‘ مدارس ٬ مساجد اور خانقاہوں کا چوکیداری کا فریضہ سرانجام دیا ہے٬ علماء پنجاب میں جمعیة علماء اسلام کو مضبوط بنائیں تاکہ وہ وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں‘ 21اکتوبر کو فیصل آباد میں منعقدہ مفتی محمود کانفرنس پنجاب میں جمعیة علماء اسلام کی سیاسی قوت کا اظہار ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیة علماء اسلام کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان٬جے یوآئی ضلع فیصل آباد کے امیر مخدوم زادہ سید زکریا شاہ٬حافظ اشرف گجرنے جمعیة علماء اسلام ضلع لاہور کی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ضلعی مجلس عمومی کا اجلاس شیخ الحدیث مولانا محب النبی کی زیر صدارت دارالعلوم عثمانیہ رسول پارک میں منعقد ہوا٬ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نفاذ اسلام ہماری منزل ہے اور ہماری جدوجہد جاری ہے٬ضلعی ترجما حافظ غضنفرعزیز نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیصل آباد مفتی محمود کانفرنس میں لاہور سے کارکنان قافلوں کی شکل میں شرکت کریں گے٬ اجلاس میں حافظ ریاض درانی٬ جمال عبد الناصر٬ حافظ رشید احمد ٬ حافظ غضنفرعزیز٬ حافظ نصیر احمد احرار٬ حافظ معاذ اسجد ٬ افضل خان٬ مولانا یوسف جام٬ مفتی عبد الحفیظ٬ حافظ ابوبکر شیخ ودیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :