ناموس رسالت ؐ و ختم نبوت کا تحفظ ایمانی فریضہ ہے ٬ختم نبوت کانفرنس چناب نگر اتحاد امت کے لیے سنگ میل ہو گی‘ مولانا عزیزالرحمن

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:30

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن٬قاری جمیل الرحمن اختر٬قاری علیم الدین شاکر٬مولانا عبدالنعیم اورمولانا خالدعابدنے ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کے تیاری کے سلسلے میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 35ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگرایک تاریخ ساز کانفرنس ہوگی جس میں امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ختم نبوت کانفرنس اتحادامت کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتؐ و عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی فرض ہے اور غیور مسلمان اس فرض کا قرض چکانے کیلئے کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی دینے سے ہرگز دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کا تعاقب بھرپور انداز سے جاری رکھیں گے۔