غسل کعبہ کی تقریب آج ہو گی ‘ غلاف کعبہ میںکشیدہ کاری کی گئی‘ چار نئی پٹیوں کا اضافہ

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:30

مکہ مکرمہ/لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء)حج سیز ن کے اختتام پر دنیا بھر سے آئے ہوئے حاجیوں کی اپنے اپنے ملکوں کو واپسی مکمل ہونے اور نئے ہجری سال کے آغاز کی مناسبت سے کعبة اللہ کو غسل دینے کی تقریب آج پیر 17اکتوبر کو منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل دیگر معززین کے ہمراہ کعبہ کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیں گی-دریں اثناء مسجد الحرام کی انتظامیہ نے تقریبا سوا مہینہ قبل تبدیل کئے جانے و الے نئے غلاف کعبہ کو مز ید خو بصورت بنانے کے لئے اس میں کشیدہ کاری کی گئی چار نئی پٹیوں کا اضافہ کیا گیاہے ۔

یہ چار پٹیاں حجر اسود کے اردگردگولائی میں ‘ کعبہ کے جنوب مغربی کونے رکن یمانی پر اوپر سے نیچے اور گولائی میں اس کے علاوہ میزاب رحمت (کعبہ کے پرنالے ) کے قریب لگائی گئی ہیں۔