کراچی ملک خداد پاکستان کی ترقی کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما امین شہیدی رہنما

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما وسیم آفتاب, رضا ہارون, ڈاکٹر صغیر احمد اور آصف حسنین کی وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما رکن شوریٰ عالی علامہ محمد امین شہیدی سے کراچی امام بارگاہ ابوطالب سولجر بازار میں ملاقات کی اور کوئٹہ و کراچی محرم الحرام میں شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت سمیت قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر وسیم آفتاب کا کہنا تھا کہ ملک خداد پاکستان کی ترقی کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر میں دہشتگرد جماعتوں و سہولت کاروں کے خلاف کار وائی کریں ملاقات میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور 9 محرم کے جلوس عزا کو روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت اور مودی سرکار کو خبردار کیا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کو روکنے کی کسی بھی کوشش پر ہندوپاک کے مسلمان سراپااحتجاج ہوں گے٬اس موقع پر علامہ امین شہیدی نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں کالعدم تکفیری دہشتگرد تنظیمیں آزادانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور حکومت وقت ان تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے بجائے ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کو شہری و حکومتی اجلاسوں میں مدعو کر رہی ہیں جونیشنل ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی ہے٬ رہنما$ں نے محرم الحرام میں سیکیورٹی معاملات اور بلدیاتی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

علامہ امین شہیدی نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما$ں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کوئٹہ, کراچی, سمیت بھارتی جارحیت کا نشانہ بنے والے شہدائے پاکستان کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :