سانگھڑ ‘70 سالہ خاتون نے مبینہ خودکشی کر لی

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:20

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) کھا ئی تھانے کے حدود میں 70 سالہ خاتون نے مبینہ خودکشی کر لی ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون نے خودکشی کی ہے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حقائق پتا چلیں گے پولیس تفصیل کے مطابق کھائی تھانے کے حدود میں ستر سالہ بھاگاں خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی٬ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال سانگھڑ پہنچایا گیا ۔

(جاری ہے)

کھائی پولیس کے مطابق مقتولہ اور بیٹے کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر مذکورہ خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ہے جب کہ علائقے میں قتل کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق معلوم ہوں گے٬ آخری اطلاعات آنے تک کیس درج نہیں ہوسکا تھا