پاکستان مسلم لیگ(ن) 2018 کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرکے سندھ میں بھی حکومت بنائے گی․سندھ کے عوام کا تابناک مستقبل میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہی عملی صورت اختیار کرے گا٬علی اکبر گجر

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) 2018 کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرکے سندھ میں بھی حکومت بنائے گی․سندھ کے عوام کا تابناک مستقبل میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہی عملی صورت اختیار کرے گا؛پنجاب٬ خیبر پختونخوا ٬ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے باشعور عوام کی طرٖح سندھ کے عوام بھی صوبے کی حکمران جماعت کے کھوکھلے نعروں کو مسترد کردیں گی․پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام آئندہ انتخابات میں تخت لاڑکانہ اور تخت نواب شاہ کو کھنڈر بنانے والوں کو سندھ سے بھی فارغ کردیں گی؛ رائیونڈ کا نام لے کر سیاسی دوکان کامیاب کرونے کی کوششیں کرنے والے جان لیں کہ عوام کے اعتماد کا تیر پیپلز پارٹی کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے لاڑکانہ سے کراچی تک سندھ کے عوام میاں محمد نواز شریف کی طرف دیکھ رہے ہیں․ سندھ کے مسائل حل کرنے کے دعوے داروں نے سندھ کے غریب عوام کے تمام وسائل ناکام ریلی کی نذر کردئے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کے عوام نے پاکستان کے غریب عوام کی امنگوں کو خونخوار تیر سے زخمی کرنے والوں کو مسترد کر کے ثابت کردیا ہے کہ اہلیان کراچی اب بھوک ننگ اور دربدری کے علمبرداروں کے جھانسے میں آنے والے نہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر ٬ ضلعی صدور سلطان بہادر خان٬ علی عاشق گجر٬ جنرل سیکریٹری اسلم خٹک٬ رانا صفدر جاوید٬ چئیرمین چوہدری اسد حسین٬ ندیم اختر آرائیں٬ وقار تنولی٬ پرویز تنولی اور رفیق تنولی نے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کی سرکاری ریلی کو کراچی کی سیاسی تاریخ کا ناکام ترین شو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام تر وسائل حکمران جماعت کی ریلی میں جھونک دئے جانے کے باوجود اندرون سندھ کے چند ہزار افراد اور سرکاری اہلکاروں کی شرکت ہی ممکن ہو سکی ․ علی اکبر گجر نے کہا کہ لاڑکانہ اور نوب شاہ سمیت سندھ کو موئنجو دڑو بنانے والے عوام کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے٬ سندھ کے سرکاری وسائل اور سرکاری ملازموں کے کندھوں پر بیٹھ کر ریلیاں سیاست نہیں عوام کے اعتماد کے ساتھ کھلواڑ ہی․ پنجاب ٬ خیبر پختونخوا٬ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بد ترین شکست کے بعد تخت نواب شاہ کو بچانے کے لئے سرکاری وسائل کا بے دریخ استعمال بھی سندھ کی حکمران جماعت کو بد ترین سیاسی شکست سے نہیں بچا سکتا․ سندھ کے عوام کو ووٹ میاں محمد نواز شریف کا منتظر ہے اور آئندہ انتخابات میں سندھ کے محنت کش٬ ہاری٬ مزدور روٹی کپڑا اور مکان کا فرین دینے والوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کردیں گے۔