سچی اور ایماندار سیاست میں اگر حکومت پر کرپشن اور بدکرداری کے الزام لگتے ہیں تو وہ اقتدار کی کرسی خود ہی خالی کر دیتے ہیں ورنہ انہیں نکال دیا جاتا ہے مگر ایسی روایت پاکستان میں نہیں ہی

سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز علی خان بھٹو کی مختلف وفود سے بات چیت

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین سردار ممتاز علی خان بھٹو سے میرپور بھٹو میں مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں٬ ان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچی اور ایماندار سیاست میں اگر حکومت پر کرپشن اور بدکرداری کے الزام لگتے ہیں تو وہ اقتدار کی کرسی خود ہی خالی کر دیتے ہیں ورنہ انہیں نکال دیا جاتا ہے مگر ایسی روایت پاکستان میں نہیں ہے٬ یہ ہی وجہ ہے کہ زیپلوں کا باقی پاکستان سے تو خاتمہ ہو ہے مگر سندھ میں ایسے بادشاہی کر رہے ہیں جیسے تالپوروں نے بادشاہت کی تھی ان کے بھی تمام اخراجات عوامی خزانے سے کیے جا رہے ہیں جس میں ان کا آج ہونے والہ احتجاج بھی شامل ہے نہ صرف یہ ہی بلکہ ان کے کئی وزراء ٬ من پسند بیور وکریٹ اور پارٹی والے یا تو جیلوں میں ہیں یا پھر فرار ہوکر بیرونی ممالک میں چھپ گئے ہیں جو عمل رشوت خوری اور بدکرداری کا اقرار ہے ان میں خود زرداری اور اس کا چیف ایجنٹ انور مجید٬ اس کے بھائی ٹپی٬ منسٹر شرجیل میمن٬ کئی زیپلے اور افسران شامل ہیں جن میں سے زرداری کا بڑا شراکت دار ڈاکٹر عاصم جیل میں ہے اور بڑے گیت گنگنا رہا ہے یہ سب کچھ جرائم کو قبول کرنے میں شامل ہے مگر حیاء اور شرم کے برعکس زیپلے ابھی تک اقتدار میں دانت گاڑے ہوئے ہیں ان جرائم کے ذمہ دار کرپشن کی روکتھام کے وہ 24 ادارے بھی ہیں جو یا تو وہ ان جرائم میں خود ملوث ہیں یا پھر خاموش تماشائی بنے بیٹیو ہیں۔

متعلقہ عنوان :