ْعمران خان نے احتجاجی دھرنے میں باہر سے آنے والوں کی مہمان نوازی کیلئے فی کارکن100 روپے مانگ لئی

اتوار 16 اکتوبر 2016 16:00

ْعمران خان نے احتجاجی دھرنے میں باہر سے آنے والوں کی مہمان نوازی کیلئے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء)چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف کے خلاف احتجاجی تحریک کے لئے فی کارکن100روپے چندہ کا مطالبہ کر دیا۔ اتوار کے روز اپنے جاری ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ مافیا نے ملک کے تمام اداروں کو تباہ کر دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے لئے فیصلہ کن وقت آ گیا ہے پاکستانی عوام کرپٹ مافیا کے خلاف کھڑے ہوں۔ اب نواز شریف کو استعفیٰ دینا ہو گا یا احتساب کے لئے خود کو پیش کرنا ہو گا۔ عمران خان نے اسلام آباد احتجاجی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے فی کارکن 100روپے چندہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی100روپے سے ہم احتجاج کے لئے باہر سے آنیو الوں کے لئے کھانے پینے سمیت دیگر اخراجات پورے کریں گی۔( علی)