بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی اتوار 16 اکتوبر 2016 12:23

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر2016 ء)بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی نے آج پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، فائرنگ کا سلسلہ صبح ساڑھے چار بجے شروع ہوا 7بجے تک جا ری رہا پاک فوج نے بھارتی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی