شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 16 اکتوبر 2016 03:08

شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اکتوبر۔2016ء)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ، کار اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔سی ٹی ڈی نے شیخوپورہ میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی۔

(جاری ہے)

دہشت گرد کار اور 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فیصل آباد روڈ پر شیخوپورہ بائی پاس کے قریب سفر کر رہے تھے۔ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں سے 3 کلاشنکوف، 3 پستول اور 2 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ دہشت گردوں کے فرار ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔