چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ سمیت دیگر سینئر ججز کے ساتھ پاکستان بار کونسل کے وفدکی ملاقات

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 22:47

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ اور سینئر جج مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار٬ سپروائزری کمیٹی کے ممبر ججز کے ساتھ پاکستان بار کونسل کے وفدنے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات لاہور ہائی کورٹ کے نیو لائبریری ہال میں ہوئی جس میں پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد فروغ نسیم اور ممبران محمد مقصود بٹر٬ نصر اللہ وڑائچ٬ چودھری اشتیاق احمد خان٬ سمیت دیگر سینئر ارکان شریک ہوئے٬ اس مو قع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ممبر انسپکشن ٹیم بھی موجود تھے٬ طویل ملاقات میں مسائل کے حل لاہور ہائی کورٹ کی سپروائزری کمیٹی کی کارروائی اور طریقہ کار کے لئے متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اگلی میٹنگ میں کوئی لائحہ عمل فائنل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :