میڈیا کے سرکاری اداروں سے وابستہ ٹریڈ یونین کے نمائندوں نے پاکستان میڈیا ورکرز فیڈریشن قائم کردی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 22:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) میڈیا کے سرکاری اداروں سے وابستہ ٹریڈ یونین کے نمائندوں نے پاکستان میڈیا ورکرز فیڈریشن قائم کی ہے۔ ہفتہ کو جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے سرکاری اداروں کے ملازمین کے وسیع تر اتحاد اور مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے کیلئے ٹریڈ یونین کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی۔

آل پی ٹی وی ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین کے پرویزاختر بھٹی کو کمیٹی کا سربراہ ‘ پی بی سی ورکرز یونین کے زاہد حسین لطیف کو وائس چیئرمین ٬ اے پی پی ایمپلائز یونین کے ارشد مجید چوہدری کو جنرل سیکرٹری اور ایس آر بی سی /اے ٹی وی ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین کے شفیق الرحمن کو اسسٹنٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔کمیٹی میں پی بی سی ورکرز یونین کے کامران خان٬ اے پی پی ایمپلائز یونین کے شاہد بٹ٬ راجہ ندیم اقبال٬ ایس آر بی سی /اے ٹی وی ایمپلائز یونین کے بن یامین گل٬ شاہد عباس بلوچ اور آل پی ٹی وی ایمپلائز اینڈ ورکرز یونین کے عبداللہ شجاع درانی اور شفیق الرحمن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی ملک بھر میں میڈیا کے سرکاری اداروں کی ٹریڈ یونین کے درمیان دسمبر 2016ء کے آخر تک وسیع تر اتحاد کے مواقع کا جائزہ لے گی۔ فیڈریشن کے قواعد و ضوابط کا مسودہ فروری 2017ء تک تیار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :