سردار شاہ کا سینئر صحافی شبیر بیدار بھٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:55

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر ثقاقت و سیاحت سید سردار شاہ نے سینئر صحافی شبیر بیدار بھٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ رب کریم مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔