پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون٬60 لیٹر شراب برآمد٬ ملزمان گرفتار

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:53

فیصل آباد۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) تھانہ صدر اور تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپے مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان تاج محمد اور ریاض کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سی60لیٹر شراب برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ تھانہ صدر پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم تاج محمد کوگرفتار کر لیا۔اس کے قبضہ سی30لیٹر شراب برآمدکرلی اوراس کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر میں درج کر لیاگیاجبکہ تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے مختلف جگہوں پر ریڈ کرکے ملزم ریاض کوگرفتار کر لیا۔اس کے قبضہ سی30لیٹرشراب برآمد کرلی اوراس کے خلاف مقدمہ تھانہ روڈالہ روڈ میں درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :