بھارتی چینلز دکھانے والے کیبل آپریٹرز کیخلاف آج رات سے کریک ڈاون شروع کیا جا رہا ہے: پیمرا کا اعلان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:34

بھارتی چینلز دکھانے والے کیبل آپریٹرز کیخلاف آج رات سے کریک ڈاون شروع ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اکتوبر ۔2016ء) پیمرا نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی چینلز دکھانے والے کیبل آپریٹرز کیخلاف آج رات سے کریک ڈاون شروع کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے غیر قانونی طور پر بھارتی چینلز دکھانے والے کیبل آپریٹرز کیخلاف سخت ایکشن کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیمرا کی جانب سے اعلان کیا گیا ایسے تمام کیبل آپریٹرز جو غیر قانونی طور پر بھارتی چینل دکھا رہے ہیں ان کیخلاف آج رات سے کاروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ غیر قانونی طور پر بھارتی چینلز دکھانے والے آپریٹرز کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :