بی بی شاہ لائلہ احمد زئی نے فٹبال کے میدان میں صوبے اور ملک کا نام روشن کیا ٬پشتونخواملی عوامی پارٹی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:45

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے پریس ریلیز میں ممتاز خاتون فٹبالر شاہ لائلہ احمد زئی کی ٹریفک حادثے میں ناگہانی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بی بی شاہ لائلہ احمد زئی نے فٹبال کے میدان میں صوبے ملک کا نام روشن کیا اور ایک خاتون فٹبال کی حیثیت سے ان کا کھیل کی دنیامیں بڑا نام تھا ۔

اور اس عمر میں ان کی ناگہانی موت ان کے والدین اور تمام صوبے کیلئے باعث غم ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں ان کے والد سابق صوبائی وزیر آغا عرفان کریم احمد زئی اور ان کی والدہ محترمہ سینیٹر روبینہ عرفان سے دلی تعزیت ورنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ وہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کے صبر جمیل عطاء کرے ۔ دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان خان کاکڑ ٬ سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل ٬ پارٹی کی سینیٹر محترمہ گل بشرہ شیرانی نے شاہ لائلہ احمد زئی کی ناگہانی موت پر انکی والدہ محترمہ سینیٹر روبینہ عرفان اور ان کے والد سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :