سینئر صحافی واجد حسین انصاری ٹریفک حادثے میں زخمی

2 گھنٹے تک واجد انصاری بے یارو مدد گار پڑے رہے اور انہیں طبی امداد نہیں دی گئی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:39

سینئر صحافی واجد حسین انصاری ٹریفک حادثے میں زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) سینئر صحافی واجد حسین انصاری ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ٬واجد حسین انصاری ہفتے کی سہ پہر اپنی صحافتی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے پریس کلب جارہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکل کو نامعلوم کار سوار نے مسجد خضرہ کے قریب ٹکر ماری اور فرار ہوگیا ٬ٹریفک حادثے میں ان کی دائیں ٹانگ میں فریکچر ہوا جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال پہنچایا گیا٬تاہم ھسپتال کے عملے کی لاپرواہی کے سبب سنئیر صحافی 2 گھنٹے تک بے یارو مدد گار پڑے رہے ٬اس دوران متعدد صحافیوں نے انچارج شعبہ حادثات سیمی جمالی سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی ٬تاہم انہوں نے کسی کا فون سننے کی زحمت نہیں کی٬بعد ازاں ھسپتال کے عملے کو بتایا کہ واجد انصاری ایک پاکستانی شہری ہونے کے ساتھ سنئیر صحافی بھی ہیں تو انہیں تقریبا 5 بجے بعد طبی امداد دی گئی اور انہیں وارڈ نمبر14 میں منتقل کیا گیا٬تاہم رات گئے تک انہیں بیڈ فراہم نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :