کھرڑیاں والا میں فیکٹری مالکان نے ساڑھے تین سو مزدوروں کے ایک کروڑ روپے کے واجبات ہڑپ کر لئے

متاثرہ مزدوروں نے واجبات نہ ملنے اور پولیس کی دھمکیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شیخوپورہ روڈ بلاک کر دیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) کھرڑیاں والا میں فیکٹری مالکان نے ساڑھے تین سو مزدوروں کے ایک کروڑ روپے کے واجبات ہڑپ کر لئے متاثرہ مزدوروں نے واجبات نہ ملنے اور پولیس کی دھمکیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شیخوپورہ روڈ بلاک کر دیاتفصیلات کے مطابق کھرڑیاں والا میں واقع فیکٹری کے مالکان کے خلاف سینکڑوں مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑی کر کے شیخوپورہ روڈ کو بلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے واجبات دینے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزدوروں کا کہنا تھا رحمان ٹریڈرز کے مالکان ملک اکبر اور عمر حیات ان کے تین ماہ کے واجبات ایک کروڑ روپے ادا نہیں کر رہے۔ واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کرنے پر تھانہ بلوچنی کا سب انسپکٹر عبدالسلام فیکٹری مالکان کی ایما پرمزدوروں کو جھوٹے مقدموں میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ پولیس حکام کے مذاکرات پر مظاہرین نے ڈیڑھ گھنٹے بعد احتجاج ختم کر کے سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

متعلقہ عنوان :