ساہیوال کے نجی سکول میں پنجابی زبان پر پابندی کے خلاف اساتذہ ٬ طلبہ اور سول سوسائٹی کا ضلع کونسل چوک میں احتجاج

پنجابی زبان پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) ساہیوال کے نجی سکول میں پنجابی زبان پر پابندی کے خلاف اساتذہ ٬ طلبہ اور سول سوسائٹی کا ضلع کونسل چوک میں احتجاج پنجابی زبان پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نجی سکول کی انتظامیہ کی طرف سے پنجابی زبان نہ بولنے کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کے خلاف فیصل آباد میں اساتذہ ٬ طلبہ اور سول سوسائٹی نے ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اپنے مطالبات پر مبنی پلے کارڈز اٹھائے شرکاء نے سکول انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا سکول انتظامیہ نوٹیفکیشن واپس لے اور پنجاب حکومت سکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرے۔