فیصل آباد‘ فرسٹ ایئر امتحان میں مبینہ غلط مارکنگ پر طلباء کا تعلیمی بورڈ انتظامیہ کیخلاف احتجاج

مظاہرین نے ٹائر جلا کر جڑانوالا روڈ کو بلاک کر دیا ‘ شدید نعرے بازی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) فرسٹ ایئر امتحان میں مبینہ غلط مارکنگ پر طلباء کا تعلیمی بورڈ انتظامیہ کے خلاف احتجاج مظاہرین نے ٹائر جلا کر جڑاں والا روڈ کو بلاک کر دیا طلباء کا پیپرز کی دوبارہ مارکنگ نہ کرنے پر شہر بند کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام فرسٹ ایئر امتحانات کے نتائج میں مبینہ غلطیاں سامنے آنے پر متاثرہ طلباء نے تعلیمی بورڈ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا مظاہرین نے ٹائر جلا کر جڑاں والا روڈ کو بلاک کر دیا اور بورڈ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی طلباء نے بعد میں ضلع کونسل چوک میں بھی احتجاج ریکارڈ کروایا۔

(جاری ہے)

طلباء کا کہنا تھا پیپرز کی غلط مارکنگ سے انہیں اور ان کے والدین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حکومت پیپرز کی ری چیکنگ کروائے ورنہ وہ شہر کو بند کر دیں گے۔ پولیس افسران کے مذاکرات پر طلباء نے ایک گھنٹے بعد احتجاج ختم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :