نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر قبضہ مافیا کے تشدد کے خلاف کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر قبضہ مافیا کے تشدد کے خلاف کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ مظاہرین کا حملہ آوروں اور ان کے سرپرست مسلم لیگی ایم این اے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق لیاقت ٹاؤن میں گزشتہ روز پارک کے لئے مختص اراضی پر قابض مسلم لیگی ایم این اے کے مسلح افراد کے پتھراؤ سے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد نیوز کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے صدر عامر فریدی کی قیادت میں ضلع کونسل چوک میں مسلم لیگی ایم این اے اور اس کے قبضہ مافیا کے کارندوں کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے میڈیا پر حملوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ایم این اے اور اس کے کارندوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :