بجلی کا شارٹ فال تو پورے ملک میں ہے ٬ مگر سزا صرف کراچی کو دینا بدنیتی پر مبنی ہے٬شمشاد غوری

مہاجر قومی موومنٹ ہر اس حکومتی اقدام کی حمایت کرتی ہے جو عوام کی بہتری کے لئے کیا جائی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئرمین شمشاد خان غوری نے مختلف مارکیٹوں سے آئے ہوئے مارکیٹ عہدیدارن سے ملاقات کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے شادی بیاہ کی تقریبات میںون ڈش کا اعلان خوش آئند اقدام ہے٬جس سے غریب اور میڈل کلاس گھرانو ں میںپھیلی مایوسی اور احساس محرومی میں قدرِکمی آئے گی اوروہ غریب والدین جواچھے رشتے ہونے کے باوجود صرف اس لئے اپنی اولاد کی شادی نہیں کرپاتے کیونکہ کھانے پر کئے جانے والا خرچہ اتنا زیادہ ہوتا ہیں کہ ان کی پہنچ میںنہیں ہوتا٬ جسکی وجہ سے کئی بہنیں اور بیٹیاں گھروں میں بیٹھی رہ جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ ہر اُس حکومتی اقدام کی حمایت کرتی ہیں جو عوام کی مشکلات دور کرنے اور ان کی بہتر ی کے لئے ہو٬ جبکہ ہم کسی بھی اُس اقدام کی مخالفت کرتے ہیں جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ یا اس سے کسی کے روزگار پر حرف آئے ٬ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب کی جانب سے ایک منفرد اعلان اور بھی کیا گیاہے جس میں مارکیٹیںسات بجے اور شادی ہال دس بجے بند کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے٬ جس سے یہ تاثر ملتا ہیںحکمران کراچی دشمنی میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں٬انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے اس اقدام کی صفائی میںبجلی کی کمی کا رونا رویا ہے٬جواگر مان بھی لیا جائے تو بجلی کا شارٹ فال تو پورے ملک میں ہے ٬ مگر سزا صرف کراچی یا دوسری سندھ کے شہری علاقوں کو دینا بدنیتی پر مبنی ہے٬انہوں نے کہا ہم وزیر اعلیٰ کی جانب سے کئے جانے والے اس اعلان کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہیں٬اور تاجر برادری کی جانب سے کئے جانے والے ہر قانونی اقدام میں تاجر برادری کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :