تیز رفتاری کے باعث بے قابو ٹریکٹر نے محنت کش کو کچل ڈالا ٬ موقع پر دم توڑ گیا

ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ٬متوفی چار بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا ۔نعش گھر پہنچنے پر کہرام

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:21

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) تیز رفتاری کے باعث بے قابو ٹریکٹر نے چار بچوں کے باپ کو کچل ڈالا ٬ محنت کش موقع پر دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ رحمان پورہ کا رہائشی محنت کش مٹھو باسائیکل پر کوٹ رادھاکشن روڈ پر جارہا تھا کہ پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس سے مٹھو کی موقعہ پر ہی موت واقع ہو گئی ۔ٹریکٹر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ٬متوفی چار بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا ۔متوفی کی نعش گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا ۔ تادم تحریر پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :