کیچ کے علاقے بلیدہ سے 3افراد کی لاشیں برآمد

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے 3افراد کی لاشیں برآمد ۔لیویز ذرایع کے مطابق ہفتے کی رات کو ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے تین افراد کی لاشیں ملی ہے جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے لیویز نے تینوں لاشیں قبضے میںلیکر شناخت کیلئے ہسپتال پہنچا دی ہے تینوں افراد کا قتل ان کے سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے لیویز ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ تینوں افراد کی فوری طورپر شناخت نہیں ہوسکی مزید تحقیقات جاری ہے ۔