چیف جسٹس نے حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھول دیاہے٬صاحبزادہ حامد رضا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن افراد کو پناہ دینا برطانیہ کی پرانی روایت ہے ۔ چیف جسٹس نے حکومت کی گڈ گورننس کا پول کھول دیاہے۔ چیف جسٹس کے ریمارکس قوم کے دل کی آواز ہیں۔حکومت فوج کو بدنام کرنے کی سازش کررہی ہے۔ الطاف حسین کا منی لانڈرنگ کیس سے بری ہونا برطانیہ کے نظام عدل پر سوالیہ نشان ہے۔

الطاف حسین کو ایم آئی 6نے بچایا ہے۔ حکمران بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے آسیہ مسیح کو ملک سے بھگانے سے باز رہیں اور ججز بیرونی دبائو مسترد کرکے آسیہ مسح کا قر آن و سنت کے مطابق فیصلہ کریں۔ سزائیں نہ ملنے کی وجہ سے توہین رسالت کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک کے تمام غداروں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔ حکومت بند گلی میں پھنس چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک بخش الٰہی کو حج کی ادائیگی کے بعد ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف فوج کے خلاف بغض رکھتے ہیں اس لئے حکومت پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ فوج کی کوششوں سے پاکستان میں دہشتگردی دم توڑ رہی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سول حکومت فوج سے تعاون کرتی تو اب تک دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہوتا۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے عوام کے جذبات کی درست ترجمانی کی ہے۔ نومبر میں تبدیلی کی ہوا چلے گی۔ جمہوریت کے جھوٹے نعروں سے عوام کا پیٹ نہیں بھر سکتا۔ نااہل حکومت سے نجات میں ہی ملک کی حیات ہے۔گیس کی قیمتوں میں 36فیصد اضافہ غریب کش فیصلہ ہے۔ پاک فوج نے سول حکومت کو سوات اور وزیرستان آزاد کرواکے دیا ہے۔پاک فوج کے خلا ف پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے۔ پاک فوج کراچی ٬ بلوچستان اور فاٹا میں قیام امن کیلئے بے مثال قربانیاں دے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :