کراچیخ سینئر صحافی واجد حسین انصاری ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئی

․2 گھنٹے تک واجد انصاری بے یارو مدد گار پڑے رہے اور انہیں طبی امداد نہیں دی گئی ٬سیمی جمالی نے موبائل فون سننے کی زحمت نہیں کی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) مقامی اخبار کے سینئر صحافی واجد حسین انصاری ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ٬واجد حسین انصاری ہفتے کی سہ پہر اپنی صحافتی ذمے داری ادا کرنے کے لیے کراچی پریس کلب جارہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکل کو نامعلوم کار سوار نے مسجد خضرہ کے قریب ٹکر ماری اور فرار ہوگیا ٬ٹریفک حادثے میں ان کی دائیں ٹانگ میں فریکچر ہوا جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیاتاہم اسپتال کے عملے کی لاپرواہی کے سبب سینئر صحافی 2 گھنٹے تک بے یارو مدد گار پڑے رہے ٬اس دوران متعدد صحافیوں نے انچارج شعبہ حادثات سیمی جمالی سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے کسی کا فون سننے کی زحمت تک نہیں کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اسپتال کے عملے کو بتایا کہ واجد انصاری ایک پاکستانی شہری ہونے کے ساتھ سینئر صحافی بھی ہیں تو انہیں تقریبا 5 بجے کے بعد طبی امداد دی گئی اور انہیں وارڈ نمبر14 میں منتقل کیا گیاتاہم رات گئے تک انہیں بیڈ فراہم نہیں کیا گیا تھا۔#

متعلقہ عنوان :