پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیہی خواتین کا عالمی دن منایا گیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:19

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 15 اکتوبر کو دیہی خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد نہ صرف مختلف شعبوں میں دیہی خواتین کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے اور ان کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دینا بلکہ ان کی معاشرتی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

دیہی خواتین کا دن پہلی بار 15 اکتوبر 2008 ء کو اقوام متحدہ کی قرارداد کی منظوری کے بعد منایا گیا۔

اس دن کے منانے کا مقصد دیہات میں رہنے والی خواتین کی ان کوششوں کا اعتراف کرنا ہے جن کی بدولت معاشرے اور معیشت میں بہتری پیدا ہو رہی ہے۔ دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین کو صحت٬ تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں کی کمی کا سامنا ہے جبکہ غربت اور وسائل کی کمی بھی دیہی عورتوں کا ایک اہم مسئلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :