(ن) لیگ کے ورکنگ گروپ برائے پارٹی انتخابات نے پارٹی انتخابات کیلئے تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دیدی

ملک بھر آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی کونسلر خواتین و حضرات 18 اکتوبر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی عہدیداروں کا چنائو کریں گے ‘وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور چیئرمین ورکنگ گروپ برائے پارٹی انتخابات سرتاج عزیز کی صدارت اجلاس

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکنگ گروپ برائے پارٹی انتخابات کے اجلاس میں پارٹی انتخابات کیلئے تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 18 اکتوبر کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونے والے پارٹی انتخابات کے حوالہ سے تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم مشاورتی اجلاس وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور چیئرمین ورکنگ گروپ برائے پارٹی انتخابات سرتاج عزیز کی صدارت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں چاروں صوبوں٬ اسلام آباد٬ آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان سے مسلم لیگ (ن) کے ممبران اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں انتخابات کے حوالہ سے قائم انتظامی اور نگران کمیٹیوں نے ورکنگ گروپ کے شرکاء کو ا ب تک کیے گئے انتظامات کے حوالہ سے تیاریوں اور اقدامات سے آگاہ کیا ملک بھر آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی کونسلر خواتین و حضرات 18 اکتوبر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی عہدیداروں کا چنائو کریں گے۔

(جاری ہے)

ورکنگ گروپ کے اجلاس میں پارٹی انتخابات کیلئے تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید٬ وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق٬ وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام٬ وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان٬ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری٬ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی٬ صوبائی وزیر لیبر پنجاب راجہ اشفاق سرور٬ سینیٹر نزہت صادق٬ سینیٹر نجمہ حمید٬ بیگم عشرت اشرف٬ صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ اسماعیل راہو٬ چوہدری محمد جعفر اقبال٬ پیر صابر شاہ٬ جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان نصیب اللہ بازئی٬ جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان شمس میر٬ آفس سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبیدار نیاز٬ جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالخالق٬ علی افضل جدون٬ افضل مندوخیل٬ رکن قومی اسمبلی ملک ابرار٬ میئر اسلام آباد انصر عزیز شیخ٬ علائوالدین کاکڑ٬ رحمت صبور خان٬ ذیشان نقوی٬ اعظم خان٬ ڈپٹی میئر اسلام آباد چوہدری رفعت٬ سیداں خان زاہد اور یاسر سرفراز جتوئی نے شرکت کی۔