حکومت کی موثر حکمت عملی سے دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔فاطمہ فریحہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:14

فیصل آباد۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی رہنما ایم پی اے فاطمہ فریحہ نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر حکمت عملی سے دہشت گردی کی کمر ٹوٹ چکی ہے ۔ پرامن محرم الحرام حکومت کی انتھک محنتوں اور سخت ترین سیکورٹی انتظامات کا نتیجہ ہے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے غیر ملکی سرکایہ کاری کے لئے ایک مثال اور خوشگوار ماحول پیدا کر دیا ہے ۔

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی شب روز کوششوں سے تعمیر و ترقی کا عمل جاری ہے ۔خواتین کارکن مسلم لیگ ( ن ) کا پیغام پہنچانے کے لئے گھر گھر پھیل جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے یونٹ نمبر 6 سٹی کونسل 40 بھائی والا میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع صدر زینت بی بی ‘ نائب صدر صغری بی بی ‘ سیکرٹری سکینہ بی بی ‘ جنرل سیکرٹری ساجدہ بی بی ‘پریس سیکرٹری عشرت بانو ‘ شہزادی ‘ کوارڈینیٹر الفت بی بی ‘ فاطمہ بی بی سیکرٹری اطلاعات رضیہ بھی ‘ شاہ جہاں کے علاوہ لیڈی کونسلر اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ایم پی اے فاطمہ فریحہ نے کہا کہ آئندہ الیکشن 2018 میں بھی مسلم لیگ ( ن ) ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی ۔ حکومت کے خلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی ‘ تحریک انصاف کی وقعت دن بدن ختم ہورہی ہے ‘ اوراب اسلام آباد پر چڑھائی کا خواب دیکھنے والوں کو بہت جلد اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا تحریک انصاف نے بالآخر سیاسی خود کشی کا فیصلہ کر کے خود ہی اپنے سیاسی انجام کا اہتمام کرنے کا آغاز کردیا ہے۔