جعلی چیک دینے والوں کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:14

جھنگ۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء)جھنگ کے مختلف تھانوں میں جعلی چیک دینے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پہلا مقدمہ پولیس تھانہ کوتوالی نے زوہیب سہیل کی درخواست پر ملزم اللہ دتہ نے اسے لین دین کے سلسلے میں ایک لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو کہ بعد میں جعلی ثابت ہوا ۔دوسرا مقدمہ پولیس تھانہ کوتوالی نے محمد فاروق کی درخواست پر محمد یوسف کے خلاف پانچ لاکھ روپے مالیت کا جعلی چیک دینے پر درج کیا ۔جبکہ تیسرا مقدمہ پولیس تھانہ سٹلائٹ ٹائون نے محمدعارف کی درخواست پر ملزم رانا بدر کے خلاف آٹھ لاکھ اٹھارہ ہزار روپے کا جعلی چیک دینے پر درج کیا ۔