حکومت پنجاب نابینا افراد کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی کیلئے ہرممکن قدم اٹھا رہی ہے ٬ معذور افراد کے لئے مختص کردہ تین فیصد میں سے ایک فیصد کوٹہ بصارت سے محروم افراد کے لئے مختص کیا جارہا ہے

ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب کا محروم افراد میں سفید چھڑیوں کی تقسیم کی خصوصی تقریب سے خطاب

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:12

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) حکومت پنجاب نابینا افراد کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی کے لئے ہرممکن قدم اٹھا رہی ہے ٬ معذور افراد کے لئے مختص کردہ تین فیصد میں سے ایک فیصد کوٹہ بصارت سے محروم افراد کے لئے مختص کیا جارہا ہی- سرکاری اداروں کے بعد نیم سرکاری و نجی محکموں میں بھی کوٹہ سسٹم کے اطلاق کے ساتھ ساتھ مفت فنی تربیت اور کاروبار کے آغاز کے لئے بلاسود قرض کی شکل میں مالی معاونت کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ انہیں دوسروں کی محتاجی کی بجائے خود کفالت کی طرف راغب کرکے احساس ذمہ داری پیدا کیا جاسکی-ان خیالات کا اظہار ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب وحید اختر انصاری نے والٹ کین کے عالمی دن کے موقع پر سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں بصارت سے محروم افراد میں سفید چھڑیوں کی تقسیم کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ سفید چھڑی نابینا افراد کی آزادی و خود مختاری کی علامت ہے جس کی مدد سے وہ نارمل افراد کی طرح سفر کرسکتے ہیں- عالمی سطح پر سفید چھڑی کے دن کے منائے جانے کا مقصد دراصل اس حقیقت کا اعتراف ہے کہ بصارت سے محروم افراد بھی معاشرے کا اتنا ہی اہم حصہ ہیں جتنے نارمل اور صحت مند افراد- وحید اختر انصاری نے کہا کہ ایسے والدین جو اپنے معذور بچوں کو بیکار سمجھ کر انہیں تعلیم سے محروم رکھتے ہیں دراصل وہ اپنی اولاد پر ظلم کرتے ہیں - انہوں نے کہا کہ ایسے والدین کے لئے یہ سمجھنابہت ضروری ہے کہ خصوصی بچوں کا تعلیم حاصل کرنا صحت مند بچوں سے بھی زیادہ ضروری ہے کیونکہ جسمانی معذوری کو مصنوعی اعضاء اور امدادی آلات کی مدد سے دور کیا جاسکتا ہے مگر جہالت کی بدولت پیدا ہونے والی محتاجی کا کوئی دوسرا حل نہیں- ڈی جی سوشل ویلفیئر نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے مستحق معذور افراد میں تعلیم کے فروغ کے لئے ان کے تعلیمی اخراجات اپنے ذمہ لے لئے ہیں- انہیں ٹرانسپورٹ اور تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے عمر کی آخری حد میںبھی خصوصی رعایت دے دی گئی ہی- ڈی جی سوشل ویلفیئر نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے سو سے زائد مستحق افراد میں سفید چھپڑیاں تقسیم کی کیں- اس موقع پر ان کے ساتھ پنجاب ویلفیئر سروسز بورڈ کے سیکرٹری اور پاکستان بلاونڈ ایسوسی ایشن کے صدر بھی موجودتھی- پاکستان بلائنڈز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے نابینا افراد کے لئے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور تقریب کے انعقاد پر ڈی جی سوشل ویلفیئر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :