سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں اگلے ہفتے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) سوئی سدن گیس کمپنی نے گیس لوڈمینجمنٹ شیڈول کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں اگلے ہفتے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ ہفتے پیر٬ منگل اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز صبح8 بجے سی24 گھنٹوں کے لئے بند رہیں گے جبکہ سندھ کی صنعتوں اور نجی بجلی گھروں کو گیس اتوار کو بند رہے گی۔ سندھ کی صنعتوں اور نجی بجلی گھروں کو اتوار صبح7 بجے سی24 گھنٹے کے لئے گیس سپلائی بند رہے گی۔ ایس ایس جی سی حکام کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے سی این جی اسٹیشنز کو مزید 48 گھنٹے سوئی گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔