ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا٬ اہلکار کی شناخت منور زمان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں ضیاء الدین اسپتال کے قریب مقتول پولیس اہلکار کوثر نیازی کالونی میں واقع اپنے گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لئے نکلا تھا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو رضا کاروں نے زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ مقتول اہلکار نیو کراچی تھانے میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوارپولیس اہلکار پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی٬ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 3 خول بھی ملے ہیں۔ ضابطے کی کارروائی کے لئے مقتول پولیس اہلکار کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی غربی سے تفصیلی رپورٹ فوری طلب کرلی ہے۔