سندھ پولیس کی سستی فورتھ شیڈول میں شامل درجنوں افراد روپوش

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) سندھ پولیس کی طرف سے سست روی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے فورتھ شیڈول میں شامل درجنوں افراد روپوش ہو گئے ہیں۔ شیڈول فورتھ کے تحت رکھے جانے والے افراد اپنی نقل و حرکت کے بارے میں مقامی پولیس کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے روایتی سست روی کا ایک بار پھر مظاہرہ کیا اور فورتھ شیڈول میں شامل درجنوں افراد روپوش ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ پر صوبائی حکومت نے 569 کے قریب افراد کو انسداد دہشت گردی کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا تھا۔فورتھ شیڈول میں کراچی سے 395 ٬لاڑکانہ 43٬ سکھر سے 31٬ حیدرآباد سے 23٬ نواب شاہ سے 10٬ قمبرشہدادکوٹ سے 3٬ نوشہرو فیروز سے 15 اور سانگھڑ سے 7 افراد شامل ہیں۔وزارت داخلہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر چکی ہے۔ سندھ سے فورتھ شیڈول میں ثروت اعجاز قادری٬ مولانا آصف قاسمی٬ مولانا اورنگزیب فاروقی٬ مولانا ذوالقرنین حیدر اور دیگر افراد شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :