پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب نے انٹراپارٹی الیکشن کیلئے شیڈول جاری کردیا

الیکشن اتھارٹی کے چیئرمین منشاء اللہ بٹ٬ممبران میں سلیم ضیاء٬ ڈاکٹردرشن لعل٬ذکیہ شاہنواز٬حاجی عرفان ڈاہا شامل

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب نے انٹراپارٹی الیکشن کیلئے شیڈول جاری کردیا۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی الیکشن اتھارٹی کے مطابق پنجاب کے عہدیداران کے الیکشن19اکتوبر کو11بجے صبح ایکسپوسنٹرلاہور میں ہونگے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزد 18اکتوبر2016ء صبح11بجے سے شام6بجے تک پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ واقع 52-BBنیومسلم ٹائون میں وصول کئے جائیں گے جبکہ کاغذات نامزد گی کی جانچ پڑتال19اکتوبر2016ء صبح9بجے اور اعتراضات صبح10بجے تک وصول کئے جائیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی واپسی صبح10.30بجے تک اور حتمی فہرست دوپہر12بجے تک آویزاں کی جائے گی۔صوبائی کونسل کے ممبران19اکتوبر2016ء دن1بجے عہدیداران کا انتخاب کریں گے۔الیکشن اتھارٹی پنجاب کے چیئرمین منشاء اللہ بٹ جبکہ ممبران میں سینیٹرسلیم ضیاء٬ ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر درشن لعل٬صوبائی وزیرذکیہ شاہنواز٬ صوبائی وزیرحاجی عرفان ڈاہا شامل ہوں گے۔ درخواست فارم پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ 52/BB سے دفتری اوقات کے دوران حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :