تحریک انصاف کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر ڈی جے بٹ نے مسلم لیگ ن کیلئے اپنی خدمات وقف کر دیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:12

تحریک انصاف کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر ڈی جے بٹ نے مسلم لیگ ن کیلئے ..

مردان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اکتوبر ۔2016ء) تحریک انصاف کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر ڈی جے بٹ نے مسلم لیگ ن کیلئے اپنی خدمات وقف کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں تحریک اںصاف کے جلسوں میں خدمات انجام دینے والے ڈی جے بٹ نے اب مسلم لیگ ن کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے ڈی جے بٹ کی جگہ ڈی جے ولی سن کو جلسوں میں ساونڈ مینیجمنٹ کی ذمہ داری سونپی جانے لگی ہے۔ اس صورتحال میں ڈی جے بٹ نے اب مسلم لیگ ن کیلئے اپنی خدمات وقف کر دی ہیں۔ ڈی جے بٹ ان دنوں مسلم لیگ ن کے مردان جلسے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جہاں وہ ساونڈ مینیجمنٹ کے فرائض انجام دیں گے۔