پیپلزپارٹی کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 16اکتوبرسی18اکتوبر تک ریلیوں اور قرآن خوانی کے انعقاد کا اعلان

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 16اکتوبرسی18اکتوبر تک ریلیوں اور قرآن خوانی کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے٬ شیڈیول کے مطابق 16اکتوبر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کراچی میں بلاول ہاس سے کارساز تک سلام شہدا ریلی نکالی جائے گی٬ 17اکتوبر کو تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں قرآن خوانی اور 18اکتوبر کو ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔