نواز اور شہباز اپنے اقتدار کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استمال کر رہے ہیں ٬ملکی ادارے تباہ ہو چکے ہیں‘اعجاز احمد چوہدری

ملک میںکرپشن اور لوٹ مار عروج پر ہے ٬ پانامہ چورحکمران رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے با وجود اقتدار کے ساتھ چمٹے ہو ئے ہیں

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ نواز حکومت نے ملک وقوم کو تباہی کی دہانے پر جا پہنچا یاہے ٬شریف خاندان دن بہ دن امیر اور پاکستا نی عوام بد حال ہو رہے ہیں ٬نواز شریف اور شہباز شریف اپنے اقتدار کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استمال کر رہے ہیں ٬ملکی ادارے تباہ ہو چکے ہیںاور ملک میںکرپشن اور لوٹ مار عروج پر ہے ٬ پانامہ چورحکمران رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے با وجود اقتدار کے ساتھ چمٹے ہو ئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان آتا ہی ا قتدار میں صر ف مال بنا نے کے لیے ہے ٬نواز شریف اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کرنے کے اعلان کے با وجودرہ فرار اختیار کر رہے ہیں ٬اسلام آبا د میں پانامہ چوروں کے خلاف عوام کا سمندر باہر نکلے گا اور کرپٹ ٹو لے کو اپنے درباروں سمیت بہا کے لے جا ئے گا ٬نواز شریف اور آصف زرداری کے گٹھ جوڑ نے جمہوریت کی آڑ میں دھوکا ٬فراڈ اور کر پشن کا بازار گر م کر رکھا ہے اور پوری قوم کرپٹ ٹو لے کے ہاتھو ں یرغمال بنی ہوئی ہے ٬ملک موجودہ حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے ترقی کی راہ پر گا مزن ہو نے کی بجا ئے تنزلی کی طرف جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہبا ز شریف نے عوام کا خون چو سنے کے سوا کچھ نہیں کر کیا ٬غریب عوام کا حکمرانوںنے زندہ رہنا مشکل کر دیا ہے ٬اورنج ٹر ین اور میٹرو بس میں پنجاب کے حکمرانوں نے اربوںرو پے کی کرپشن کی ٬پنجاب میں حالت یہ ہے کہ صوبے بھر کی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ٬حکمران ٹو لے کی سار ی تو جہ صرف اور صرف کرُسی بچا نے میں ہے ٬پاکستا نی عوام پانا مہ چوروں کے احتساب کے لیے عمران خان کا بھر پور ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :