Live Updates

پی ٹی آئی کو اسلام آباد دھرنے سے قبل بڑا جھٹکا ٬الیکشن سیل کے انچارج خرم قریشی اپنے عہدے سے مستعفی

خاندان کی پرواہ کیے بغیر پی ٹی آئی کیلئے بے لوث کام کیا ٬عمران خان اور اعلیٰ قیادت نے خدمات کا اعتراف نہیں کیا ‘ گفتگو

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد دھرنے سے قبل ہی بڑا جھٹکا لگ گیا اور پی ٹی آئی کے الیکشن سیل کے انچارج خرم قریشی نے قیادت کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی جو کہ اسلام آباد دھرنے کی تیاری کر رہی ہے جبکہ عمران خان بھی لاہور آئے ہوئے ہیں ٬ اس دوران اہم عہدیدار نے استعفیٰ دے کر پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

مستعفی ہونے والے الیکشن سیل کے انچارج خرم قریشی کا کہنا ہے کہ صحت اور خاندان کی پرواہ کیے بغیر پی ٹی آئی کیلئے بے لوث کام کیا لیکن عمران خان اور اعلی قیادت نے ان کی خدمات کا اعتراف نہیں کیا جبکہ عمران خان ان سے ملاقات بھی نہیں کرتے جس کی وجہ سے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ این اے 122 ٬ این اے 125 اور این اے 110 دھاندلی کیس میں خرم قریشی پی ٹی آئی الیکشن سیل کے انچارج رہے ہیں اور انہوں نے کیسز کیلئے تمام تر ڈیٹا اور ریکارڈ اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات