ملک کی ایک اور بیٹی نے ملک کا نام روشن کردیا

کم عمری کی شادیوں کیخلاف آواز اٴْٹھانے پر حدیقہ بشیر کو تائیوان میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:04

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء)ملک کی ایک اور بیٹی نے ملک کا نام روشن کردیا۔ کم عمری کی شادیوں کیخلاف آواز اٴْٹھانے پر حدیقہ بشیر کو تائیوان میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کم عمری کی شادی کے خلاف مہم چلانے پرسوات کی چودہ سالہ حدیقہ بشیرکوتائیوان میں چوتھے ایشین گرلز ہیومن رائٹس امبیسیڈر ایوارڈ سے نوازاگیا۔حدیقہ بشیر کے والد کو اپنی بہادر بیٹی پرفخر ہے۔ انھوں نے اپنی بیٹی کی ہرموقع پر حوصلہ افزائی کی۔سیدو شریف کی حدیقہ بشیر پہلی کم عمر پاکستا نی لڑکی ہے جس کو یہ اعزاز دیاگیاہے۔ ۔