صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار ا منیر خان کاکڑ کا صدر ہائیکورٹ بار ملتان شیخ جمشید حیات کو فون اور یکجہتی کا اظہار

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:04

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر خان کاکڑ نے صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایسن ملتان شیخ جمشید حیات کو فون کر کے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم تو پہلے ہی زخم خوردہ ہیں مگر پھر بھی آپ کے تازہ زخموں کا ساتھ دینے کے لیے آپ کے ساتھ ہیںاور آپ جب کہیں گے٬ جب تک کہیں گے ہڑتال کریں گے۔

(جاری ہے)

ہم آپ کی تحریک اور جدو جہد میں آپ کے ساتھ ہیں اور شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔جس پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایسن ملتان کے صدر شیخ جمشید حیات نے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر خان کاکڑ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :