سکھر٬ایس ایچ او کے مظالم کے خلاف چانگ برادری کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری

غریبوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ہر ممکن تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے٬ مظاہرین کا مطالبہ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) ایس ایچ او کے مظالم کے خلاف چانگ برادری سراپا احتجاج ٬ پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا ٬ایس ایچ او کے خلاف نعرے بازی ٬ فنگشنل لیگ کے رہنمائوں کا مظاہرین کیساتھ اظہار یکجہتی ٬ مظاہرین کو تحفظ انصاف فراہم کیا جائے٬رہنمائوں کا وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر بالا حکام سے مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل نارا کینال کی یونین کونسل کنواری کے مکینوں چانگ برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے ایس ایچ او منصور نظامانی کی زیادتیوں کے خلاف دوسرے روز بھی پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج جاری رکھا ہوا ہے پریس کلب کے سامنے جاری احتجاج کی قیادت چانگ برادری کے معززین حسن بخش چانگ ٬ غلام محمد چانگ ٬ گھانگرو چانگ ٬ مسمات حوراں ٬ ہدایات چانگ ٬ گلاب چانگ و دیگر نے کی اس موقع پر چانگ برادری کے مرد و خواتین کا کہنا تھا کہ علاقے کے ظالم ایس ایچ او منصور نظامانی نے ہمارے خلاف مظالم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں برادری کے افراد پر جھوٹے مقدمات بنوانا اس کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے ظالم ایس ایچ او نے چانگ برادری کے چھ افراد اللہ ڈنو ٬ منیر احمد ٬ قربان علی ٬ خادم حسین ٬ محب علی ٬ فتح و دیگر کے خلاف چوری کے جھوٹے مقدمات درج کرائے ہیں جو بے بنیاد ہیں چانگ برادری کے افراد نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او کی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے اور جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ مظاہرین کے احتجاج کی اطلاعات ملنے پر وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر و ف لیگ ضلع خیرپور کے صدر خادم حسین آرا دین ٬ انیل بھٹی ٬ یونین کونسل چیئرمین گلاب چانگ ٬ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل نواز علی جونیجو نے مظاہرین کے کیمپ پر پہنچ کر ان سے اظہار یکجہتی کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ ٬ ڈی آئی جی پولیس سمیت دیگر بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ غریبوں کیساتھ ہونے والے مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں ہر ممکن تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :