شہید ملت لیاقت علی خان کی 65 ویں برسی میں شمیم ممتاز صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود مہمانِ خصوصی ہوں گی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) وفاقی اردو یونیورسٹی ٬ سوشل اسٹوڈینٹس فورم اور پیامِ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی 65 ویں برسی کے موقع پر ایک بین الکلیاتی تقریری مقابلہ بعنوان ’’لیاقت علی خان نواب زادہ نہیں خاک زادہ‘‘ بروز پیر 17 اکتوبر صبح 9 بجے ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں انعقاد کیا جارہا ہے اس کی مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز اور پروفیسر انعام احمد چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ٬ صدارت شیخ الجامعہ اردو پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد /امین میمن جنرل مینیجر پی ٹی وی کراچی کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ خصوصی مقرر جناب آزاد بن حدیر اور دیگر مہمانِ اعزازی میں ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ٬ سید خالد شاہ٬ زینت جہاںڈائریکٹر انفارمیشن سندھ٬ اسما ء محمد علی شاہ ٬ سید حسنین رضوی٬ کیپٹن ایم ضیاء عالم٬ سید طاہر حسین جبکہ منصفین میں انور علی رومی٬ سلیم مغل٬ محمد اسلام شیخ٬ پروفیسر سیما رضا صدیقی٬ سید جاوید رضا٬ یعقوب غزنوی انجام دے گیں۔ سوشل فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے کہا ہے کہ اس موقع پر فورم کے اراکین اور سرپرستوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :