مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر اور کراچی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کا اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں بڑی سیاسی قوت بن کر ابھررہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے٬ ڈاکٹرشاہدہ رحمانی
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ایم این اے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی میں بڑی سیاسی قوت بن کر ابھررہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے٬ ہم پیپلز پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ وہ ہفتہ کو یہاں پی پی پی میڈیا سیل سندھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر اور کراچی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری و سابق نائب ناظم سیف اللہ خان نے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ کی رکنیت سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زراری کی قیادت پر اپنے غیر مکمل اعتماد کااظہار کیا۔(جاری ہے)
سیف اللہ خان کے ساتھ پارٹی میں شامل ہونے والوں میں نمایاں سید محبوب شاہ نائب صدر کراچی٬ مریم خان لودھی٬ قاضی محمد علی٬ محمد شفیق جاوید قریشی٬ کاشف خان٬ امداد علی چوہان٬ محمد اقبال٬ قاری سید محی الدین٬ جاوید فیاض خان٬ صلاح الدین بھائی٬ محمد فاروق٬ نوشاد عالم٬ ساجد احمد اور خواتین بھی شامل ہیں۔
سینیٹر سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف پارٹیوں کے لوگوں کو پی پی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ سیاسی کارکنوں کے پارٹی میں شامل ہونے سے پیپلز پارٹی کو تقویت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 16اکتوبر کی ریلی تاریخ ساز ہوگی ریلی کے بعد کراچی سے کئی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہونگی۔ بلاول بھٹو زرداری 16اکتوبر کو کراچی کے عوام کیلئے اہم اعلانات بھی کریں گے۔ پریس کانفرنس سے راشد ربانی اور وقار مہدی نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
-
فرانس میں تیرہ سال سے کم عمر بچوں کے رات کےاوقات میں باہر نکلنے پر کرفیو عائد
-
عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
-
عمران خان کو خود کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.