Live Updates

عمران خان سیاسی بلیک میلنگ سے گریز کریں٬ سنیٹرسعید غنی

عمران خان جن اخلاقی بنیادوں پر کھڑے ہیں سب کو پتہ ہے٬ جانتے ہیں نیازی صاحب کسی خفیہ ایمپائرکی انگلی کے اشارے پر اٹھتے اور بیٹھتے ہیں٬ مشیرمحنت سندھ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے عمران خان کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری پر الزام تراشی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ عمران خان سیاسی بلیک میلنگ سے گریز کرے۔

(جاری ہے)

پارٹی کے میڈیا آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان کے کسی ایسے ایجنڈا کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت کو نقصان ہو۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان جن اخلاقی بنیادوں پر کھڑے ہیں سب کو پتہ ہے اور قوم جانتی ہے کہ نیازی صاحب کسی خفیہ ایمپائرکی انگلی کے اشارے پر اٹھتے اور بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دائیں بائیں٬ آگے اور پیچھے ٹیکس چور نظر آتے ہیں جو عمران خان کی اے ٹی ایم مشین بنے ہوئے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران خان اپنی لڑائی نواز شریف تک ہی محدود رکھے تو بہتر ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :