شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ڈی آئی جی ویسٹ کے دفتر میں ادا کردی گئی٬ آئی جی سندھ سمیت دیگر پولیس افسران کی شرکت

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) نارتھ ناظم آباد ضیاء الدین اسپتال کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل منور کی نماز جنازہ ڈی آئی جی ویسٹ کے دفتر میں ادا کردی گئی۔ اس موقع پر پولیس کے خصوصی دستے نے شہید کو سلام پیش کیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نماز جنازہ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ٬ ایڈیشنل آئی جی کراچی٬ ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی و دیگر سینئر پولیس افسران سمیت شہید کے اہل خانہ٬ اہلیان علاقہ و پولیس افسران اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آئی جی سندھ نے شہید کے ورثاُ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہیڈ کانسٹیبل کی جرات وبہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے محکمہ پولیس سندھ کی جانب سے ورثاُ کے لئے 50 لاکھ روپے٬ کسی ایک فرد کو پولیس کے محکمے میں ملازمت اور دیگر مروجہ مراعات کا اعلان کیا اور اس حوالے سے تمام تر ضروری قانونی امور کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے ضمن میں موقع پر موجود پولیس افسران کو خصوصی احکامات دیئے۔

متعلقہ عنوان :